گڑگاؤں ،6جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی سے ملحق ہریانہ کے گڑگاؤں میں دل دہلا دینے والی ایک واردات سامنے آئی ہے،جہاں پی جی میں رہنے والے ایک نوجوان کوپی جی مالک نے چھت سے نیچے پھینک دیا،جس سے نوجوان کی دردناک موت ہو گئی،نوجوان کا قصور صرف اتنا تھا کہ اس نے پی جی مالک سے پانی اور بجلی کے مسئلے کو لے کر شکایت کی تھی۔معاملہ گڑگاؤں کے ڈی ایل ایف سامنے 3کے یو بلاک کا ہے،جہاں 28؍ Aمیں اتراکھنڈ رہائشی رمیش بشٹ اپنیدوستوں کے ساتھ رہ رہا تھا،وہ ہوٹل مینجمنٹ کا طالب علم تھا۔گزشتہ قریب 3دنوں سے ص میں پانی نہیں آرہا تھا اور بجلی کا مسئلہ بھی تھا۔اسی بات کی شکایت کو لے کر بدھ کی رات رمیش اپنے پی جی مالک ستبیر سنگھ کے پاس گیا تھا۔پانی اور بجلی کی شکایت سن کر ستبیر سنگھ اتنا خفا ہو گیا کہ اس نے رمیش کو دھکا دے کر چھت سے نیچے پھینک دیا،نیچے گرتے ہی رمیش کی موت ہو گئی،مہلوک کے دوست کے بیان کی بنیاد پر ملزم ستبیر اور دیگر 8سے 10نوجوانوں کے خلاف قتل سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ساتھ ستبیر سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔پولیس نے رمیش کے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔اس واقعہ سے رمیش کے دیگر ساتھی بھی سہمے ہوئے ہیں۔پی جی مالک ستبیر اگر تھوڑی سی برداشت سے کام لیتا تو شاید رمیش کی زندگی بچ جاتی۔